• news

مولانا کوپی ٹی آئی  سے اتحادکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، خورشید شاہ 

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ۔ پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں ان کو پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں اپنی سیاست اور ذات بچانا مشکل ہو جائے گی ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سے بات چیت کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ نے اگر کچھ کہا ہے تو یہ ان کو پتہ ہوگا انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر احترام نہ کرنے کی وجہ سے آج ملک مسائل کا شکار ہے اور پندرہ سالوں سے پارلیمنٹ سے بھاگنے کی وجہ سے آج مسائل ہیں جبکہ ملک کی ترقی پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کرنے میں ہے انکا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ہے یہ بات سب کو پتہ ہے پیپلزپارٹی کا 2008سے2013 تک کا دور ملک کی خوشحالی اور ترقی کا دور تھا ہم نے مشکلات کے باوجود کئی اہم فیصلے لیے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم تیس فیصد اضافہ ہونا چاہیے تعلیم اور صحت کے اقدامات کرنے چاہیں۔

ای پیپر-دی نیشن