نیب راولپنڈی کا بحریہ ٹاؤن پر چھاپہ‘ ریکارڈ قبضے میں لے لیا‘ دفتر سیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نیب راولپنڈی ٹیم کا بحریہ ٹائون دفتر پر چھاپہ نیب ٹیم نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفتر سیل کر دیا۔ چھاپہ القادر یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا۔ نیب ٹیم نے سوسائٹی کے عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ نیب ٹیم نے بحریہ انکلیو کی اراضی کی بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی جانب سے نجی ہائوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹائون کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تھیں۔ نیب نے بحریہ ٹائون کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کیلئے مختص کی تھی۔