• news

بانی پی ٹی آئی کی جیل سے باہر آنے کی سازشیں ناکام ہونگی: ججوں کی اکثریت ملکی ترقی پر مقفق ، کالی بھیڑیں ہیں : شہباز شریف 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے  آج مشورے ہو رہے ہیں  کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کے لیے عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان میں دوبارہ ترقی نہ آئی تو کوئی جج ہوگا نہ سیاستدان، 2018 میں نواز شریف  جیتے ہوئے تھے مگر انہیں ہروا کر عمران خان کو  جتوایا گیا، آج عمران خان کا مکروہ  چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، وہ افواج  اور  شہداء کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر عمران خان  نے فوج  اور  شہیدوں کے خلاف  زہر  اگلا تھا، 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں عمران خان  نے چرائے تھے، آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی، افواج پاکستان کے افسروں کے خاندانوں کو  سربازار   رسوا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا  آج نواز شریف سرخرو  ہوگئے  اور  مخالفین کے منہ کالے ہوگئے، جو ظلم و زیادتی آپ سے2017 میں کی گئی اللہ  نے آپ کو دوبارہ  عزت عطا کی، جھوٹے کیس پاناما سے اقامہ میں سزا دی گئی جس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا، مخالفین بھی کہتے ہیں نواز شریف سے زیادتی کی گئی، 2018ء کا جیتاہوا الیکشن شکست میں بدلا گیا، عمران خان نے جھرلو کرایا  پھر ڈبے تبدیل کردیئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن