• news

ملکی جامعات کی گرانٹ ختم کر نے کا  فیصلہ مسترد کرتے ہیں:چوہدری بشارت

لاہور(لیڈی رپورٹر )آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے صدر چوہدری بشارت محمود اور سیکرٹری جنرل طیب اعجاز سواتی انہوں نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے پورے ملک کی جامعات کی جو گرانٹ ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ نا صرف تعلیم دشمنی پر مبنی ہے بلکہ اس فیصلے سے طلبہ، ملازمین اور اساتذہ بھی متاثر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتنویر اعوان ،الیاس معین و دیگر عہدیدار  بھی موجود تھے۔ چوہدری بشارت محمود نے کہا پہلے ہی یونیورسٹیز کی گرانٹ میں کٹ لگایا جاتا ہے‘ اب مکمل بند کرنے کی پالیسی کسی طورقبول نہیں کی جائیگی۔ اسلام آباد میں اگلے چند دنوں تک احتجاج ہو گا ‘ ملک بھر کے یونیورسٹی ملازمین ‘فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف،آل پاکستان لائبریرین آرگنائزیشن،نیشنل لیبر فیڈریشن،اگیگااورطلباء تنظیمیں  شریک ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن