• news

حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے پر توجہ دے:میاں عبدالغفار

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نظام کا ڈھانچہ انتہائی بوسیدہ ہے جو معیشت کو کسی صورت ترقی نہیں دے سکتا ،حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانے پر توجہ دے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اصلاحات کی جائیں ۔معیشت کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں لانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن نا گزیر ہے ،ٹیکس لیکج کو روکا جائے جس کے لئے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار  ایسوسی ایشن کے صدرمیاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت رواں مالی سال میں بھی معاشی ترقی کاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، مقرر کردہ صنعتی اور خدمات شعبے کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے ، زرعی شعبے کی ترقی ہدف سے زیادہ رہی لیکن اسے حکومتی سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ معاشی معاملات کے حوالے سے خود مختار باڈی ہونی چاہیے جو نت نئے تجربات کی بجائے زمینی حقائق کے مطابق شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی تشکیل دینے میں آزاد ہو۔

ای پیپر-دی نیشن