• news

موٹرسائیکلز ،تھری ویلرزکی فروخت میںسالانہ6.49 فیصد کمی ہوئی

لاہور( کامرس رپورٹر)ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.49 فیصد کی کمی ہوئی۔ مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی 2023 تا اپریل 2024)  موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں6.49 فیصد کم ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اور سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصد کی کمی ہوئی،   ہونڈا کے 819752 ‘سوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ہوئی۔اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824‘روڈپرنس کے 13511 یونٹس فروخت ہوئے۔ یونائٹڈ آٹوموٹر سائیکلز کے 69480 یونٹس اور یونائٹڈ تھری ویلرز کے یونٹس کی فروخت ہوئی۔  مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگار کے 11234‘چنگ چی کے 4740 تھری ویلرزکی فروخت  ہوئی۔ اسی مدت میںغیر ملکی سرمایہ کاری پر نفع اور ڈیوڈنڈز کی بیرون ملک منتقلی میں سالانہ بنیادوں پر 251 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن