• news

تمام سٹیل سیکٹر ؒسیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں‘پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے سٹیل سیکٹر کی تمام سطحوں پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانے پر زور دیا ہے، یعنی سکریپ ڈیلرز سے لے کر سٹیل کی مصنوعات فروشوں تک  تمام کی جانب سے مقررہ سیلزٹیکس ادا کیا جائے تاکہ ٹیکس چوری اور فلائنگ انوائسز سے متعلق مسائل پر قابو پایا جاسکے گا اور سرکاری خزانے کو بھی کئی گنا فائدہ پہنچے گا۔ پی ایس ایم اے نے پہلے ہی کئی بار ایف بی آر کو شیر شاہ، کراچی اور مصری شاہ لاہور میں سکریپ ڈیلرزکی میگا سیلز ٹیکس کی چوری کا انکشاف کیا ہے، جہاں سٹیل میلٹرز کو سیلز ٹیکس کی رسیدیں فراہم نہیں کی جاتیں۔ ان حالات میں ان علاقوں میں ٹیکس انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن