• news

پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں پرموشن بیجز لگانے کی تقریب 

لاہور(نامہ نگار)پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں پرموشن بیجز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس افسروں‘ ہیڈ کانسٹیبل پرموٹ ہونے والے 141 پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر زاحمد زنیر چیمہ نے پولیس لائن میں موجود 141 پولیس افسران و لیڈیز پولیس افسران کو پرموشن بیجز لگائے۔تقریب میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والی 13 خواتین ہیڈ کانسٹیبلز کو بھی پرموشن بیجز لگائے گئے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثاقب بٹ‘ریزرو انسپکٹر لائن بابر اشرف انصاری،او ایس آئی اقبال ستار،لائن افسر احسان الحق،لیڈیز لائن افسر انسپکٹر فرحت بھٹی نے بھی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے ہمراہ پرموشن بیجز لگائے۔تقریب میں پولیس افسران کے بچوں اور گھر والوں نے خصوصی شرکت کی۔ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی ملنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے پولیس افسران کو مبارکباد دی ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی ترقی پانے والے افسران کو شہریوں کی بھلائی اور خیر کیلئے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن