• news

حکومت سکولز ٹھیکے پر دینے کی بجائے اساتذہ بھرتی کرے‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ

 لاہور (لیڈی رپورٹر ) جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب کے رہنماؤں چوہدری سرفراز ، بشیر وڑائچ ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد ، محمد صفدر ، ملک امجد ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں کو ٹھیکے پر دینے کی بجائے اساتذہ بھرتی کرے۔ پیف اور پیما ناکام ماڈل ہیں‘ اساتذہ 6 سالوں سے   13 ہزار سکولوں کو اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہے ہیں  ۔ جو رقم پرائیویٹ افراد کو دینی ہے وہ  ان سکولوں کی کونسل کو دیئے جائیں تاکہ مقامی اساتذہ بھرتی کرکے اساتذہ کی کمی کو پوراکیا جاسکے۔ دوسری  جانب مہنگائی نے ملازمین کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام آج دن 12 بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں  اور الائونسز میں 100 فیصد اضافہ  اور لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کیا جائے ورگرنہ اساتذہ  اورسرکاری ملازمین راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن