میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو محفوظ بنایا:ذیشان ملک
سندر(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک کا یوم تکبیر پر کہا کہ پوری قوم میاں محمد نواز شریف کو آج خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ میاں نواز شریف نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناکر پاکستان کو محفوظ ملک بنایا۔ قوم پاک فوج، سائنسدانوں سمیت ہر اس شخص کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے دن رات کام کیا۔ ذیشان ملک نے مزید کہا کہ نوازشریف نے عالمی طاقتوں کے دبائو اور ڈالر وں کی پیشکش کو ٹھکرا کرقوم کو خودداری سے سر اٹھاکر جینے کا راستہ دیا۔ نوازشریف کی محب وطن پالیسیوں کی بدولت خطے میں طاقت کاتوازن برقرار ہوا۔آج بھارت سمیت کوئی ملک کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ مسلم لیگ ن اور ہماری قیادت کی سیاست کا مقصد ملک کو ایک مضبوط معاشی و اقتصادی طاقت بنانا ہے جس کیلئے ہر سطح پر کام جاری ہے۔