جامع مسجد قطب شاہ ولی قطب کالونی اچھرہ کے کمیٹی عہدیداروںکا چنائو
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متولی امام خطیب مرکز اہلسنت درگاہ جامع مسجد قطب شاہ ولی قطب کالونی اچھرہ رحمان پورہ کی زیرصدارت عہدیداروں اور ممبران کمیٹی کی نامزدگی کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں عالمی سنی علماء فیڈریشن کے علماء و مشائخ نے اہل محلہ قطب کالونی کی مشاورت سے مسجد کمیٹی تشکیل دی جس کی مدت عرصہ 3ماہ کیلئے عبوری ہے۔کمیٹی اجلاس ہر جمعہ کو ہوگا اور مورخہ 10 اگست کو دوبارہ علماء ومشائخ کے اجلاس میں عبوری کمیٹی 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی اور آئندہ کیلئے مستقل سال بھر کیلئے کمیٹی مقرر کی جائے گی۔اجلاس میں کثرت رائے کیساتھ چوہدری عاصم صدر ، سہیل احمد نائب صدر‘حاجی ریاض جنرل سیکرٹری ، حمزہ فاروق خزانچی منتخب ہوئیجبکہ ممبران میں فیصل منظور،علی رزاق، محمد افضال کے نام شامل ہیں۔ عہدیداروںو ممبران کا چنائو علماء ومشائخ میں عالمی سنی علماء فیڈریشن ضلع لاہور کے امیر مفتی صفدر چشتی ، مولانا میاں خلیل نقشبندی مدرس جامعہ نعیمیہ‘ مولانا شفقت جمیل ناظم تعلیمات جامعہ اعجازالقران‘ مولانا لیاقت علی رضوی سنی ایکشن کمیٹی ودیگر نے کیا۔