رواں سال 1620سرچ آپریشنز‘322افراد‘696کیخلاف کارروائی
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہاہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ رواں سال اب تک لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 1620سرچ آپریشنزکئے۔ 43ہزار871گھروں اور1لاکھ 48ہزار 620 افراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ قانون شکنی پر696افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔20ہزار898کرایہ داروں کوچیک کیا گیا جبکہ متعلقہ تھانوں میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے322افراد کو حراست میں لیا گیا۔ قمار بازی، شراب نو شی اور منشیات کے28جبکہ ناجائزاسلحہ برآمدگی پر56افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مختلف جرائم میں ملوث73 اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران بھی گرفتار ہوئے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔اْنہوں نے ایس پیز کوروزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ،جنرل ہولڈ اَپ کو خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔