سعودی فرمانروا شاہ سلمان روبصحت، ویڈیو لنک سے کابینہ اجلاس کی صدارت کی
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طبیعت بحالی کے بعد سعودی کابینہ اجلاس کی سربراہی کی سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے ویڈیو کال کے ذریعے سعودی کابینہ اجلاس کی سربراہی کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیک تمناؤں اور صحت کی دعاؤں پر اپنے بچوں اور سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ 88 سالہ شاہ سلمان گزشتہ ہفتے سینے کے انفکشن کے باعث زیر علاج رہے تھے۔ سعودی کابینہ کے اجلاس میں ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بھی تھے۔