متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوںروپے‘ قیمتی سامان لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں مرتضی کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ 70 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان‘ زیوارات ‘ موبائل فون،شیرا کوٹ میں عدیل سے ڈھائی لاکھ ر‘موبائل فون،ٹاؤن شپ میں احد سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون،داتا دربار میں سرفرازسے ایک لاکھ 5 ہزار‘موبائل فون،غالب مارکیٹ میں شعیب سے 90 ہزار‘موبائل فون،نشتربکالونی میں فرید سے 60 ہزار ‘موبائل فون،کاہنہ میں بابر سے 34 ہزار‘موبائل فون،سبزہ زار میں فرید سے 12ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔چوروں نے مانگا منڈی،جنوبی چھاؤنی، راوی روڈ ‘ گجر پورہ سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد، سندر، گلشن راوی اور فیکٹری ایریاسے 8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔