جوہر ٹاؤن، سنگدل باپ نے چھاتی دبا کر شیر خوار بیٹا مار ڈالا
لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹائون کے علا قے میں سنگدل باپ نے تین ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم مظہر نے اپنی بیوی ماریہ سے جھگڑا ہونے پر اسے تشدد کر کے پہلے گھر سے نکالا اور بہنوں کے ساتھ مل کر شیر خوار بیٹا بھی چھین لیا۔ بچے کی والدہ کو گھر سے نکالنے کے بعد ملزم نے 3ماہ کے بیٹے ذیشان کو چھاتی پر وزن ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مظہر اور اس کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم مظہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔