یوم تکبیر چھٹی ‘ پریکٹیکلز کا نیا شیڈول ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا 11 جون فزکس کا 11 جولائی کو ہو گا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے28 مئی کوعام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے فزکس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکلزکے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پریکٹیکل 11 جون اور فزکس کا پریکٹیکل نئے شیڈول کے مطابق 11 جولائی کو ہو گا۔