ہربنس پورہ ‘کامونکی میں حالات سے تنگ 2نوجوانوں کی خود کشی
لاہور‘کامونکی( نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) حالات سے تنگ آکر 2نوجوانوں نے خود کشی کرلی ۔ہربنس پورہ میں 22سالہ نوجوان ارسلان نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا لے کرخودکشی کر لی ۔نوجوان نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ وقاص نامی نوجوان دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں،جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔