گوجرانوالہ میں معمولی رنجش پر ملزموں نے دوست کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ملزموں نے معمولی رنجش پر دوست کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا‘ میڈیکل رپورٹ میں بھی کرنٹ لگائے جانے کا انکشاف ‘ گرجاکھ کے رہائشی علی رضا کو 22مئی کو اسکا دوست رفیق بہانے سے کارخانے لے گیاجہاں پرعلی رضا مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیاجسکی نعش کو اسکے دوست رفیق ،رضوان اور دو نامعلوم افراد ہسپتال لیکر گئے ،اس بارے علم ہونے پر پولیس بھی پہنچ گئی ،پولیس نے علی رضا کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی تو ملزموں نے پہلے قتل کی اس واردات پر پردہ ڈالنے کیلئے اچانک کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچاتے رہے ۔ بعدازاں موقع سے فرار ہو گئے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کو بجلی کے آلات سے کرنٹ لگایا گیا ہے۔