• news

وزیر اعظم نے مینجمنٹ پے سکیل پا لیسی 2020میں ترمیم کی منظوری دیدی 

اسلا م آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم شہبازشریف نے مینجمنٹ پے اسکیل پا لیسی 2020میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ترمیم کا سر کلر تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ارسال کردیا  ہے نئی ترمیم کے تحت ایم پی ون اسکیل  ایم پی ٹو اور ایم پی تھری اسکیل کیلئے تجربے کی شرط میں تبدیلی کی گئی اور تجربے کا دورانیہ کم کردیاگیا ہے ۔یم پی ون اسکیل کیلئے اب پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبہ کاکم ازکم تجربہ سات سال در کار ہوگا ،ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم ازکم تجربہ نو سال در کار ہوگا۔ایم پی ٹو اسکیل کیلئے پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبہ کا کم سے کم تجربہ پانچ سال اور ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم از کم تجربہ سات سال در کار ہو گا۔ایم پی تھری اسکیل کیلئے پی ایچ ڈی کی صورت میں کم از کم تجربہ تین سال اور ماسٹرز ڈگری کی صورت میں کم از کم تجربہ پانچ سال در کار ہوگا۔وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غوریوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کی منظوری دی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن