فرانس کی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا، رکن معطل، اجلاس کی کارروائی ملتوی
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھا کر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔ پارلیمنٹ کی صدر نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیکر اجلاس ملتوی کر دیا۔ فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبنن ڈیلوگو کو 15 روز کیلئے معطل کر دیا گیا۔