چنیوٹ میں درجنوں خواجہ سراؤں کا درزی کی دکان پر حملہ، تشدد
چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) درجنوں خواجہ سرائوں نے غریب درزی کی دکان پر حملہ کر دیا۔ درزی پر تشدد کیا۔ اُلٹا پولیس درزی کو گرفتار کر کے لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق دربار شادی ملنگ کے قریب درجنوں خواجہ سرائوں نے درزی کی دکان پر حملہ کرکے درزی پر تشدد کیا گیا۔ اہل علاقہ نے موقع پر ویڈیو بھی بنا کر وائرل کی۔ خواجہ سرائوں کے دبائو پر پولیس درزی کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔ علاقہ کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام حقائق، شواہد اور ویڈیو دیکھ کر میرٹ پر تفتیش کی جائے۔