فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
ریاض(نیٹ نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1300 عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔