رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، فلسطین
رام اللہ(اے پی پی)فلسطینی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شنہوا کے مطابق فلسطینی ایوان صدر نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری طور پر کام کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔جاری کردہ ایک بیان میں ایوان صدر نے کہا کہ فلسطینی فریق 2005 میں کراسنگ کے انتظام کے لیے کیے گئے معاہدے کے تحت رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔