فوج کے موازنے سے متعلق ٹویٹ کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق نہیں: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فوج کے موازنے سے متعلق بانی کے ٹویٹ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے نہ اس ٹویٹ کا مواد دیکھا نہ ہی باقی چیزیں دیکھیں جو موازنہ کرنا تھا وہ سیاسی تناظر میں تھا، فوج کے بارے میں نہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں وہ ہر ویڈیو یا پوسٹ کو منظور نہیں کرتے۔ 1971ء والی ویڈیو سیاسی تناظر میں ہے، فوج کے بارے میں نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا اپنے ایکس اکاؤنٹ سے اس ٹویٹ سے کوئی تعلق نہیں۔