• news

چیئرمین واپڈا کا  تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کادورہ ،تعمیراتی کام کا معائنہ  

تربیلا(ملک فضل کریم) 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2025/2026 میں شروع کرنے کیلئے کام میں مذید تیزی لائی جائے۔چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کی منصوبے کے دورے پر کنٹریکٹر کو ہدایت،عملدرآمد پلان کے مطابق اہداف حاصل کرنے کے لئے اضافی وسائل بھی بروئے کار لائے جائیں۔ چیئرمین واپڈامنصوبے کے تمام 5 ایریاز میں تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ پراجیکٹ انتظامیہ کی چیئرمین واپڈا کو بریفنگ،تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہیورلڈ بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے 390 ملین ڈالر، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300  ملین ڈالر مہیا کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ منصوبہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ممبر واٹرجاوید اختر، ممبر پاور جمیل اختر ایڈوائزر پراجیکٹس ناصر حنیف ایڈوائزر تربیلا ڈیم ، جنرل منیجر (کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ) واٹر محمد اعظم جوئیہ، جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ، جنرل منیجر (پاور) تربیلا نصر من اللہ پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ وسیم رضا، پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ اور چیف انجینئر (او اینڈ ایم) تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ  توریش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین واپڈا نے ان ٹیک، پاورہاس اور ٹنل سمیت منصوبے کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے چیئرمین کو تعمیراتی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔سائٹس کے دورے کے بعد چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ ان ٹیک، پن سٹاک اور آٹ لٹ، پاور ہاس، ٹیل ریس اور سوئچ یارڈ سمیت تمام پانچ ایریاز میں تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ منصوبے سے 26-2025 میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے لئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن