• news

شیخوپورہ: محکمہ فوڈ شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کے فیلڈ ملازمین شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں فرضی کارروائیوں تک محدود فوڈ اتھارٹی کے فیلڈ ملازمین اپنے آفس کے ٹھنڈے کمروں میں سارا دن گزار کر لوٹ جاتے ہیں جبکہ اعلیٰ افسران کو کارروائیوں کی فرضی رپورٹس کے ذریعے اپنی کارکردگی سے مطمئن کیا جارہا ہے جس پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کا اعلیٰ و معیاری اشیاء خوردو نوش کی فراہمی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنا تھا مگرفیلڈ ملازمین امور ذمہ داری کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن