• news

ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی : چوہدری مشتاق احمد 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ ن لیگ تاریخ کو مسخ کر کے ایٹمی پروگرام کا تمام سہرا نواز شریف کے سر سجانا چاہتی ہے مگر حقیقت میں اس پروگرا م کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور وہ  ہالینڈ سے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو لے کر آئے تھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے سب سے بڑے محسن ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ اس وقت کے حکمرانوں نے برا سلوک کیا تھا جس سے وہ سخت دلبرداشتہ ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن