• news

گوجرانوالہ:یوم تکبیر کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ میں تقریب


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )یوم تکبیر کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام میں ایک تقریب ہوئی،جس میں استحکام پاکستان اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اس موقع پر مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ پاکستان اولیا کرام کا فیضان اور بزرگان دین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اسے کوئی آنچ نہیں آ سکتی،ملک پاکستان کے خلاف سازش اور بری سوچ رکھنے والے اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمرانوں کا بین الاقوامی سطح پر رول ایٹمی ملک کے شایان شان نہیں اور ہمارے حکمران یہود و ہنود کے سامنے بھیگی بلی بنے نظر آتے ہیں،سابق حکمرانوں کا بھی یہی حال رہا۔ تقریبا 4سال سے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر پر غیر قانونی فوجی محاصرہ کرفیو سے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اللہ اور اس کے پیارے رسولؐ کی ذات پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے ملک اور مسلم قوم کے منافی اغیار کا کوئی فیصلہ قبول نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن