گوجرانوالہ:منشیات فروش گرفتار،10کلو چرس برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی کینٹ عبدالحمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اروپ سب انسپکٹرشکراللہ خان و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث سیف اور نوید کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دس کلو گرام چرس برآمد کرلی،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔