چونیاں: مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ‘ شہریوں کیلئے پیدل چلنا بھی مشکل
چونیاں ( نمائندہ خصوصی) مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار شہریوں کا پیدل چلنا محال میونسپل کمیٹی چپ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے مین روڈ چھانگا مانگا الہ آباد کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھر مار سے شہری پریشان آئے روز حادثات معمول بن گئے عرصہ دراز سے شہری حادثات کا شکار ہورہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی مین روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اس میں روڈ کو خونی روڈ قرار دے دیا ہے کارڈیک سنٹر چونیاں سے لیکر ستلج اسٹیڈیم چونیاں تک تجاوزات کی بھرمار ہے کئی مرتبہ شہریوں نے میونسپل کمیٹی چونیاں کو درخواستیں دیں ہیں مگر آج تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔ اہل علاقہ نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔