• news

آصف زرداری کیخلاف جعلی بنک اکاؤنٹ کیس داخل دفتر

کراچی (آئی این پی ) صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔ بنکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف زرداری صدر ہیں انہیں آئینی استثنی حاصل ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔ فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہذا استثنی دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن