• news

 مسلم لیگ ن  12، پی ٹی آئی 4، متحدہ کو 2 قائمہ کمیٹیاں ملیں گی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو 12 اور پی ٹی آئی کو 4، قومی اسمبلی کی  قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔ ایم کیو ایم کو 2، مسلم لیگ ق اور بی اے پی کو ایک ایک قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔ قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے 3 قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں گی، جس پارٹی کو نشستیں ملیں گی کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی، حکومت چیئرمین بی اے پی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہو گئی۔ چیئرمین بی اے پی کیلئے 3 ناموں میں سے ایک کا نام فائنل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن