پشاور ہائیکورٹ ‘بی آر ٹی آپریٹنگ کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر نیب سے جواب طلب
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے(بی آر ٹی) آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بی آرٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اثاثے نیب نے منجمد کیے ہیں۔ نیب نے کوئی وجہ بتائے بغیر اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں، یہ قانون کے خلاف ہے۔