• news

صفیہ الصیغ پیرس اولمپکس2024ء کیلئے کوالیفائی  کرنے والی پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ

 پیرس (این این آئی)صفیہ الصیغ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئیں۔ 22 سالہ خاتون سائیکلسٹ صفیہ الصیغ کا تعلق دبئی سے ہے جنہوں نے اپنے شوق اور جنون کو پیشے میں تبدیل کردیا۔ صفیہ الصیغ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرچکی ہیں اور اب انہیں حال ہی میں یو اے ای سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے 2024 پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کی خو شخبری سنائی گئی ہے۔2024 پیرس اولمپکس کا انعقاد 26 جولائی سے 11 اگست تک کیا جائیگا جس میں کوالیفائی کرنے کے بعد صفیہ الصیغ  پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن