• news

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی آفس پر نیب چھاپے کے دوران گرفتار 6 افراد رہا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے آفس پر نیب کے  چھاپے میں حراست میں لیے گئے 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔ گز شتہ رات چھاپے میں نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ اور دستاویزات قبضے میں لے لیں،کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس، لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کا ریکاڈ بھی قبضے میں لیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔  نیب نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف مبینہ بے ضابطگیوں اور بحریہ انکلیو کی زمین پر تحقیقات شروع کردیں۔ ملک ریاض نے سوشل میڈیا پرکہا ہے کہ جو چاہے ظلم کرلیں، وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن