• news

ریہرسل مکمل، پاکستان اپنا سیٹلائٹ چین سے آج خلاء میں بھیجے گا 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستانی سیٹلائٹ کی چین کی مدد سے خلاء میں بھیجنے کی ریہرسل مکمل ہو گئی۔ نیشنل سپیس ایجنسی ملٹی مشن کمیونی کیشن سیٹلائٹ آج لانچ کر ے گی۔ پاک سیٹ ایم ایم ون شیچانگ سیلائٹ لاچ سینٹر چین سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔ سیٹلائٹ سپارکو اور چائینز ایرو سپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ سیٹلائٹ ڈیجیٹل  پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایم ایم ون مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں مواصلاتی سہولتیں فراہم کرے گا۔ اس کی ڈیزائن لائف 15 سال ہے، ایم ایم ون زمین کے مدار میں 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر خلاء میں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن