• news

ترقیاتی پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے  اینول  پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (عترت جعفری )آئندہ مالی سال کے سالانہ منصوبے اور ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے  اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیر مین منصوبہ بندی کمشن کی  صدارت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ اعلی ترین سطح پر سخت نگرانی  کی جا رہی ہے تاکہ سیاسی منصوبوں کی پروگرام میں شمولیت کا راستہ روکا جا سکے ، جاری  مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں بلدیہ کی حد میں انے والے  بعض  منصوبے پی ایس پی میں شامل  ہو گئے تھے،جن میں ایک شہر میں سڑک پر لائٹ لگانے کے منصوبہ بھی پی ایس ڈی  پی کا حصہ تھا آئندہ سال کے لیے پی ایس ڈی پی کے لئے  وزارت خزانہ کی طرف سے  زیادہ سے زیادہ  مالی حد مقرر کی گئی ہے وہ 1200 ارب روپے ہے، اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا منظور کردہ ترقیاتی پروگرام بعدزاں قومی اقتصادی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ ذرا ئع نے  بتایا ہے کہ ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی اور خاص طور پر ان منصوبوں کو جو تکمیل کے قریب ہے ان کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن