• news

ذیشان رفیق کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس،بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائینگے

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنوینر و وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ بلدیاتی قانون سے متعلق سفارشات وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ حتمی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا مسودہ قانون میں سابق بلدیاتی نظام ہائے کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے جو ذمہ داری سونپی وہ پوری کریں گے۔ نواز شریف کی قیادت میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔ خواتین، اقلیتوں، کسانوں/ ورکرز، ٹیکنوکریٹس اور نوجوانوں کو مقامی حکومتوں میں مناسب نمائندگی ملے گی۔ بلدیاتی اداروں کے افعال کار کا واضح تعین تجویز کیا جا رہا ہے۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا ٹھوس میکانزم بنائیں گے تاکہ عوام کو گھر کے پاس زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن