عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس،کانگو وائرس حفاظتی انتظامات کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے پنجاب میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مسعود انور،ڈی جی(توسیع) ڈاکٹر آصف سلمان ساہی اور ڈی جی (پروڈکشن) ڈاکٹر آصف رفیق بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آصف سلمان ساہی نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی جانب سے کانگو وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ عاشق حسین کرمانی نے کہا کانگو وائرس ایک وائرل بیماری ہے،بہت سے جنگی اور پالتو جانور اس وائرس کے میزبان ہوتے ہیں۔وائرس کی منتقلی انیمل ٹو ہیومین اینڈ ہیومین ٹو ہیومین ٹرانسمیشن ہوتی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک نے اس بیماری کی روک و تھام کیلئے بین الا صوبائی چیک پوسٹیں قائم کی۔اینٹی ٹیک سپرے ان انمیلز اینڈ وہیکلز کیلئے18بین الااضلائی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔