پنجاب یونیورسٹی آ ئی ای آر ڈیپارٹمنٹ میںپوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس کانفرنس
لاہور (لیڈی رپوٹرر) پنجاب یونیورسٹی آ ئی ای آر ڈیپارٹمنٹ میں 15ویں پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹیز میں انٹر پنیور شپ کا کلچر پیدا کرنا ہو گا۔ہمیں نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنی کمپینزبنانا ہونگیں۔ یونیورسٹیز انڈسٹری لنکجز بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پی ایچ ای سی نے زندہ موضوعات پر لوکل پی ایچ ڈی سکیم متعارف کرائی ہے۔ کاروباری ماڈلز بناکر سٹوڈنٹس کو اپنے کاروبار کا شعور دینا چاہیے۔ ہمیں اپنے برینڈز متعارف کرانے چاہئیں۔