• news

ریلوے کرائے کم ،مسافروں کو ریلیف پہنچایا ،اوورچارجنگ پر معافی نہیں ہوگی:سی ای او 

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے نے کرایے کم کر کے مسافروں کو ریلیف پہنچایا ہے، کسی نے اوور چارجنگ کی تو معافی نہیں دینگے۔ ٹرین میں سگریٹ نوشی پر قانونی کاروائی کا اطلاق یقینی بنایا جائیگا۔ بڑے سٹیشنوں پر معذور افراد کیلئے ایکسی لیٹر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ایسز گرمیوں میں ہر اسٹیشن پر صاف پانی اور چھاؤں میں بیٹھنے کی جگہ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں مسائل سنتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن