صوبائی وزراء کی میاں منیر احمد کی عیادت، نواز شریف شہباز شریف، مریم نواز کا پیغام پہنچایا
لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق فنانس سیکرٹری میاں منیر احمد شدید علیل وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن وزیر خوراک بلال یاسین اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں مرغوب نے میاں منیر احمد کی گھر جاکر عیادت کی۔ میاں نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف ،مریم نواز کی جانب سے کی جانب سے صحت یابی کی دعا پہنچائی۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا میاں منیر احمد کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جسے قائدین عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔