پاکستانی ڈاکٹر سلیم ترین کو برطانوی حکومت نے خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستانی ڈاکٹر سلیم ترین کو برطانوی حکومت نے خصوصی ایوارڈ دیدیا۔پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر سلیم ترین ہے جو نہ صرف برطانیہ میں طب کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ مسلم کمیونٹی کیلئے بھی خدمت خلق کا کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر سلیم ترین نے برطانیہ میں انگریزی سے نابلد پناہ گزینوں کے ذہنی صحت کیلئے بڑی جانفشانی سے کام کیا۔