پاکستانی ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہونسلو کے ڈپٹی میئر منتخب
لندن (نیٹ نیوز) لاہور کے نواحی علاقے کماہاں سے تعلق رکھنے والے ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہونسلو کے بلامقابلہ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ مغربی لندن کی ہونسلو بارو میں میئر اور ڈپٹی میئر آف ہونسلو بارو کے انتخابات کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔