• news

صنفی امتیاز میں اضافہ، حکومت کا صوبائی ٹاسک فورس فعال بنانے کا حکم  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں صنفی امتیاز کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا اور ملک صنفی برابری کے لیے 146 ممالک کی عالمی فہرست میں 142واں نمبر پرآگیا جب کہ وفاقی حکومت نے قابو پانے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کو فعال بنانے کا حکم دے دیا۔ یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ہوا، اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی حکومت نے اس معاملے کی چھان بین کے لیے رکن قومی اسمبلی عقیل احمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ اجلاس میں صوبوں کو خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے قانون پر عملدر آمد کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں لاپتا بچوں کی بازیابی کے لیے زینب الرٹ ایپلی کیشن پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی ٹاسک فورس کو فعال بنانے کا حکم بھی دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن