• news

پی ایم ڈی سی نے کالجز کے معیار کی جانچ کیلئے طلباء کا ڈیتا تیار کرنا شروع کر دیا 

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/ خبر نگار) کرغزستان میڈیکل کالجز میں پرتشدد واقعات کے بعد وہاں کے تعلیمی معیار پر سوالات کے بعد پی ایم ڈی سی نے کالجز کے معیار کی جانچ کیلئے طلباء کا ڈیتا تیار کرنا شروع کر دیا۔ پی ایم ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بات قبل از وقت ہے کہ کرغزستان میں طالب علم غیر معیاری کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔ طالب علموں کی رہنمائی کیلئے غیر ملکی میڈیکل ڈینٹل کالجز کی تسلیم شدہ فہرست پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے پاس غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی رجسٹریشن کے لیے مخصوص معیار ہیں، یہ معیار اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ غیر ملکی اداروں کا تعلیمی معیار پی ایم ڈی سی کے مقرر کردہ تقاضوں کے مطابق ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن