• news

ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رحجان، سونا 2400 روپے تولہ مہنگا  

کراچی (کامرس رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز ملا جلا رحجان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر 278.30روپے سے بڑھ کر 278.45روپے ہو گئی۔ تاہم ایک پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279.48روپے سے کم ہو کر 279.47 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 14پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر 302.16روپے سے گھٹ کر 302.06 روپے ہو گئی جبکہ 22 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 354.82 روپے سے بڑھ کر 355.04روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں 13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2352ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک تولہ 2400روپے اور دس گرام سونا 2058 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 42ہزار 700روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ8ہزار76روپے پر جا پہنچی۔

ای پیپر-دی نیشن