شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دئیے
لاہور (نیٹ نیوز) شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دئیے۔ جنوبی کوریا میں سڑکوں پر کوڑا بکھرا دیکھ کر شہری پریشان ہو گئے۔ حکام نے بھی لوگوں کو سڑک پر بکھرے کچرے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔ انتظامیہ نے متاثرہ مقامات پر فوج اور کیمیائی اور بائیولوجیکل تفتیشی ٹیمیں بھی تعینات کر دیں۔