• news

عدالتی کارروائی کوریج پر پابندی، پیمرا اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت  نے پابندی سے متعلق پیمرا کا قانون بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے پیمرا اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دے دی۔ عدالت نے درخواستوں پر لارجر بنچ کی تشکیل کے لئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی کیسز میں اٹھائے گئے نکات پر فیصلہ کریں گے، چینلز تو عدالت نہیں آئے جنکے خلاف پیمرا نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اگر کوئی شہری عدالت ایا ہے تو اس کی حد تک عدالتی آرڈر کا اطلاق ہو گا۔ درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ پیمرا کے وکیل عارف رانجھا نے درخواستوں کی مخالفت کی، درخواستوں میں عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن