غزہ میں مظالم کیخلاف مظاہرہ‘ پشاور: جمعیت کے کارکنوں کی امریکی سفارتخانے جانے کی کوشش
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسلامی جمعیت طلباء نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن پشاور یونیورسٹی کیمپس سے مارچ کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی طرف روانہ ہوئے تو پولیس نے طلباء کو روکنے کی کوشش کی جس پر کارکن رکاوٹیں توڑتے ہوئے چلے گئے۔